خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے 15تاریخی مقامات کی بحالی اور انہیں سیاحوں کیلئے تیار کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا منصوبے کے تحت ان 15مقامات کی بحالی پر 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔
محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کی جانب سے مرتب کئے گئے منصوبے میں احیاء پشاور کے تحت گورگٹھڑی، پلوسئی پیران، دلزاک روڈ مزار، کوٹلہ محسن خان، پنج تیرتھ، سیٹھی ہائوس، بیجو دی قبر، نواب سید مزار، شاہ جی کی ڈھیری، دلیب کمار ہائوس، راج کپور ہائوس، محلہ سیٹھیان، ہیری ٹیج ٹریل، فصیل شہر اور سیٹھی پل چوآگجر شامل ہیں ان مقامات کی بحالی پر ہر سال 10کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور منصوبہ 5سالوں میں مکمل کیا جائیگا
منصوبے کو سیاحت کے فروغ کیلئے تیار کیاگیا ہے تاکہ غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کو پشاور راغب کیاجا سکے اور سماجی و معاشی سرگرمیوں کو پشاور میں فروغ دیا جا سکے محکمہ آثار قدیمہ ذرائع کے مطابق منصوبے کو منظوری کیلئے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی ارسال کردیا گیا ہے جس سے منظوری کے بعد اس پر عملی کام شروع کردیا جائیگا۔