محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پشاور کے 4بڑے منصوبوں کیلئے 39کروڑ 14لاکھ روپے جاری کردئے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق نیو جنرل بس سٹینڈ پشاور کیلئے 17کروڑ روپے ، پشاور اپ لفٹ پروگرام کیلئے 15کروڑ14لاکھ روپے، پجگی سے ورسک روڈ تک نادرن سیکشن کی تعمیر کیلئے 6کروڑ روپے جبکہ پشاور کے شہری علاقوں کی سڑکوں پر ایک ای ڈی لائٹس کی تنصیب کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کردئے گئے ہیں
محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق مذکورہ فنڈز اکائونٹ ون میں منتقل کئے گئے ہیں اور اسے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی خرچ کریگی لہٰذا فنڈز کو پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اکائونٹ میں منتقل کرنے کیلئے محکمہ خزانہ سے اب رابطہ کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ پشاور میں جنرل بس سٹینڈ کے قیام کی منظوری زیر اعلیٰ محمود خان نے چند روز قبل دی تھی جبکہ پشاور اپ لفٹ منصوبہ کئی برس سے جاری ہے جس میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ اور دیگر چھوٹے بڑے منصوبے شامل ہیں ۔