پشاور میں گدھے کا گوشت؟؟؟افواہوں نے سوشل میڈیا کو لپیٹ میں لے لیا

 

پشاور میں مردہ جانوروں کے گوشت کے کاروبار میں ملوث گروہ کی گرفتاری نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو نیا موضوع فراہم کردیا گدھے کے گوشت کی وڈیو سے لیکر شہریوں کو اشرف روڈ کے تکے نہ کھانے تک کے مشوروں نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کی رات اشرف روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کیا تھا اور یہ خبر جاری کی تھی کہ گروہ کے ارکان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف قصائیوں کو سپلائی کرتے تھے تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر افواہوں نے طوفان برپا کردیا فیس بک، وٹس ایپ،تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اورایپلی کیشنز پر آڈیو پیغامات اور ویڈیو گردش کرتی رہی آڈیو اور ویڈیو میں یہ بتایا گیا کہ اشرف روڈ پر تکے فروش اور کریم پورہ کے قصائی گدھے کا گوشت شہریوں پر فروخت کرتے تھے

ضلعی انتظامیہ کے چھاپے کے باعث لوگ بھاگ گئے اور گدھے کا گوشت چھوڑ گئے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردہ جانور برآمد کئے گئے ہیں تاہم گدھے کے گوشت کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.