عبدالرحیم روغانی کی رحلت سے پشتو ادب اور پشتون قوم ایک بے باک سوچ اور مترقی ادیب سے محروم ہوگئی ہے.اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب عبدالرحیم روغانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرحیم روغانی پشتو ادب کے ایک درخشاں ستارے تھے، ان کی رحلت سے پشتو ادب اور پشتون قوم ایک بے باک سوچ اور مترقی ادیب سے محروم ہوگئی ہے،

اسفندیار ولی خان نے کہاکہ عبدالرحیم روغانی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی کبھی پورا ہو سکے۔ پشتو ن قوم اور ادب کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ تعالی ان کو جنت میں اعلی مقام اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.