پاک افغان بارڈر پر واقع ذخہ خیل قوم نے پیر کے روز سے خیبر پختونخوا میں شروع ہونے والی پولیو قطرے سسوبی کنڈاو بارڈر کو کھولنے کے ساتھ مشروط کردیا گیا
منگل کے روز ضلع خیبر کے ذخہ خیل میں تین یونین کونسل کے رہائشیوں نے حکومت کی جانب سے سسوبی کنڈاو کی بندش پر مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا جس کی وجہ سے ان تین یونین کونسل میں موجود 14000 کے قریب بچے کو پولیو قطرے نہیں دیئے گئے
خیبر پختونخوا پولیو کوارڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر ذرائع کے مطابق ذخہ خیل بازار کے رہائشیوں نے پولیومہم کو سسوبی کنڈاو بارڈر کو کھولنے کے ساتھ مشروط کردیا تھا جس میں ضلعی انتظامیہ نے مذاکرات کیئے لیکن کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد وہاں پولیومہم مکمل نہ ہوسکا
بازار ذخہ خیل کے رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ ضلع خیبر جہاں پر نہ تو کوئی انڈسٹری ہے اور نہ ہی یہاں اور کاروباری سرگرمیاں ہے ،یہاں کے مقامی لوگوں کا تمام تر معاشی صورتحال سسوبی کنڈاو بارڈر کے ساتھ منسلک ہے جس کو حکومت نے گزشتہ کئی ماہ سے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر موجود لاکھوں افراد معاشی طور پر ختم ہوگئے
ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے دور آفتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں ایک نئی نویلی فلاحی تنظیم کی طرف سے مساجد میں اعلانات کئے گئے کہ یہاں کوئی بھی اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلوائیں گے جب تک سسوبی کنڈاو کے سرحدی اور تجارتی راستے کو کھول نہیں دیا جاتا اور یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ بازار ذخہ خیل کے لوگوں کے ساتھ کسی بھی حوالے سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا
ذرائع کے مطابق دو مرتبہ ان کے ساتھ انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے جرگے ہوئے لیکن نتیجہ خیز نہیں ہو سکے یاد رہے کہ حکومت نے کچھ ہی عرصہ پہلے سسوبی کنڈاو کے سرحدی راستے کو افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئے کھول دینے کا کہا تھا جس کی فیزیبیلیٹی پر بھی کام ہوا تھا لیکن باقاعدہ اس کا آغاز نہیں ہوسکا جس پر وہاں کے مقامی لوگوں نے موقف اختیار کیا کہ بازار ذخہ خیل میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہیں، غربت بڑھ رہی ہے اور لوگ فاقوں پر مجبور ہیں اس لئے اگر سسوبی کنڈاو کا تجارتی راستہ کھول نہیں دیا جاتا تب تک ان کا پولیو سے بائیکاٹ جاری رہیگا
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز، سول انتظامیہ اور توحید الاسلام امن تنظیم کے ذمہ داران اور احتجاجی تنظیم کے مشران کے مابین دو بار جرگے ہوئے لیکن نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طارق حیات نے میڈیا کو بتایا کہ بازار ذخہ خیل ڈی سی خیبر اور اے سی لنڈی کوتل کا ڈومین اور ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے واضح رہے کہ فلاحی تنظیم کے رضاکاروں نے توحید الاسلام کی موٹر کار پر شدید پتھراو کیا جس کے ردعمل میں توحید الاسلام کے رضاکاروں نے فلاحی تنظیم کے کچھ افراد کو گرفتار کر لیا۔