لنڈیکوتل کرسچن کالونی میں مسیحی برادری کا ایسٹر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا.
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کرسچن کمیونٹی کالونی میں ایسٹر کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ایسٹر تقریب میں اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر سمیت مسیحی برادری کے مشران خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
اس موقع پر ایسٹر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایم پی اے ویلسن وزیر نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کے مبارکباد پیش کرتے ہیں.
انہوں نے مسیحی برادری سے کہا کہ کورو وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھیں.
ایم پی اے ویلسن وزیر نے کہا کہ علاقے میں اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہیں مسیحی برادری کے حقوق کے لئے ہرفورم پر آواز اٹھائنگے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے