خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کا دور شروع ہوچکا ہے ۔مشتاق غنی

 

دہشت گردی سے متاثرہ پشاور میں بین الاقوامی طرز کی رہائشی منصوبوں کا آغاز سے آ ب خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کادور شروع ہوگیا ہے

ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے گزشتہ روز کریٹیوتعمیر بلڈرز کے منصوبے حیات آباد ہائٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد ہائٹس کا یہ نیا منصوبہ تعمیر و ترقی کا شاہکار ثابت ہوگا اور اس منصوبے سے رہائش اور سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے پھولوں کے اس شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ حیات آباد ہائٹس کے منصوبے سے حکومت کی ویژن کے مطابق ان لوگوں کو رہائشی پلاٹس آسان اقساط پر مل سکتے ہیں جو کہ زمین خرید کر گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں جس سے غریب مزدوروں کو روزگار اور بے گھر افراد کو آسان اقساط پر رہائشی فلیٹس مل جاتے ہیں، حکومت ایسے منصوبوں کو سپورٹ کرتی ہیں،

اس موقع پر سی ای او حیات آباد ہائٹس ضیاالحق آفریدی نے کہا کہ حیات آباد ہائٹس منصوبہ بین الاقوامی معیار پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں کاروباری دفاتر،کمرشل دکانیں اور رہائشی پلاٹس تین سال کی آسان اقساط پر دئے جائیں گے ہر منصوبے میں تین چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے جس میں این او سی، ڈیولپر اور لوکیشن شامل ہوتے ہیں اور یہی ساری چیزیں اس منصوبے میں شامل ہیں

ضیاالحق آفریدی نے کہا کہ تعمیر کریٹیو بلڈرز کے تحت انہوں نے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ان منصوبوں کو انڈسٹری کا درجہ مل چکا ہے جس کے ذریعے پھولوں کے اس شہر پشاور کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہوگا اور یہ سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا ۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.