خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی علاقوں میں خواتین کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے 57کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ منظورکرلیا ۔
محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے مطابق منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت 56کروڑ43ہزار روپے لگائی گئی تھی تاہم بعد ازاں منصوبے سے متعلق کام کا آغاز کرنے کے بعد اسکی تخمینہ لاگت میں اضافہ ہوگیا اور اس کی کل لاگت 57کروڑ 91لاکھ 73ہزار روپے لگائی گئی ہے
محکمہ کی جانب سے منصوبے کا پی سی ون اپریل میں جمع کرایا گیا تھاہم اس پر محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے اعتراضات لگا دئے گئے ہیں سماجی بہبود ذرائع کے مطابق اب منصوبے پر عائد تمام اعتراضات ختم کردئے گئے ہیں جس کے بعد اسے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے منظور کرلیا ہے
منصوبے کیلئے رواں برس 15کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اور اس منصوبے کے تحت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرتے ہوئے انکے معاشی استحکام اور ترقی کاکا م کیا جائیگا۔