خوگہ خیل قوم نے این ایل سی کیخلاف احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

پاک افغان شاہراہ پر خوگہ خیل قوم نے گزشتہ چار روز سے جاری این ایل سی اور ایف بی آر کے خلاف احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پاک افغان شاہراہ کھول دی گئی۔

اس موقع پر خوگہ خیل قوم کے سرگرم مشر برکت اللہ شینواری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد ٹینٹ کو ختم کیا درجہ زیل مطالبات پر اتفاق کیا گیا(. 1)یکم جون2021 کو تحریری معاہدہ ہوگا.( 2)معاہدہ تک طورخم بارڈر ٹرمینل پر کام بند ہوگا. (3)300کنال کے زمین معاہدے کی حد براری کی جائے گی (4)امپورٹ ٹرمینل کی فیس اور خالی کرنے کا ایگرمینٹ بھی کی جائے گی. یہ مطالبات حکومت کو پیش کر دئے گئے ہیں جس پر یکم جون 2021 مزاکرات کے موقع پر تحریری معاہدہ کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ اگر خلاف ورزی کی گئی تو دوبارہ احتجاجی دھرنا شروع کرینگے اس لئے حکومت مزاکرات کو کامیاب کرانے کے لئے عملی اقدامات کریں.

طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری اور برکت اللہ شینواری خوگہ خیل نے کہا کہ لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی دھرنا میں چار دن سے شرکت کرنے پر ضلع خیبر کے تمام اقوام کے مشران سیاسی قائدین ضلعی انتظامیہ سیکورٹی فورسز کے آفیسرز پولیس، میڈیا اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں.

احتجاجی دھرنا ختم کرنے پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اور دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئے۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.