پاک افغان شاہراہ پرپولیس اور کسٹم حکام کا کھلے عام رشوت طلبی۔فیصل آفریدی

 

سپریم ٹرانسپورٹ ٹرک اینڈ ٹریلرز اوونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل آفریدی طورخم پولیس اور کسٹم حکام نے ٹرانسپورٹروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے،

ملک سے کرپشن اور رشوت کے کاتمے کی دعویدار حکومت میں ضلع خیبر میں پولیس اور کسٹم حکام نے طورخم سمیت دیگر چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکاروں نے ٹرانسپورٹروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پاک افغان شاہراہ پر کھلے عام ٹرانسپورٹروں سے رشوت لینے کے باوجود اعلیٰ حکام کی خاموشی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

فیصل آفریدی نے کہا کہ طورخم میں چند کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس اہلکار اور کسٹم حکام ٹرک ڈرائیوروں سے ناجائز اور غیر قانونی طور پر ہزاروں روپے لیتے ہیں جس پر ان کی یونین کے عہدیدار خاموش نہیں رہینگے۔

انہوں نے ڈی پی او خیبر وسیم ریاض اور کسٹم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم سمیت دیگر چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹروں سے کوئی غیر قانونی پیسے نہ لئے جائیں اور پولیس اور کسٹم حکام طورخم عملے کو سختی سے منع کریں کہ وہ ٹرانسپورٹروں سے رشوت کا مطالبہ نہ کریں اور دونوں محکموں کے اہلکار اپنی حدود اور اختیارات کو سمجھتے ہوئے فرائض انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ظلم اور رشوت کا یہ سلسلہ پہلے کی طرح بند نہ کیا تو ٹرانسپوٹرز برادری احتجاج پر مجبور ہونگے۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.