طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

پاکستان سے افغانستان جانے والے افغان مسافروں اور افغانستان سے آنے والے پاکستان کے مسافروں کے لئے طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کو گزشتہ روز امارات اسلامی فورسز نے دونوں اطراف سے پیدل آمدورفت کے لئے بند کر دیا تھا اور آج پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ سرکاری زرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے افغان شہری افغانستان جاسکتے ہیں جبکہ افغانستان سے پاکستان کے شہریوں کو طورخم بارڈر کے راستے آنے کی اجازت ہوگی.

طورخم بارڈر کے راستے آنے والے پاکستانی شہریوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا، افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے آنے والے افغان مسافروں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے افغانستان سے آنے والوں افغان مریضوں کو بھی پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یاد رہے افغان حکومت نے پیر کے روز پاک افغان سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لئے بند کر دیا تھا تاہم گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی نہیں تھی۔ پابندی کے باعث افغانستان میں محنت مزدوری کی غرض سے جانےوالے پاکستانی شہری متاثر ہوگئے تھے اور اس طرح افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی بھی جو اپنے ملک واپس آتے ہیں وہ بھی شدید مشکلات سے دوچار تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار کے مطابق افغان بارڈر حکام کا موقف ہے کہ کرونا ایس اوپیز کے تحت افغان شہریوں کا پاکستان میں داخل ہونے پر 16 جون سے ہابندی عائد ہے جس کے باعث یومیہ ہزاروں افغان شہری جو کہ علاج معالجہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے پاکستان آیا کرتے تھے انہیں پاکستان داخل ہونے سے منع کردیا گیا تھا اور پاکستانی حکام کا یہ فیصلہ افغان شہریوں کےلئے تکلیف دہ ہے۔

اکبر افتخار نے افغان حکومت کے احکامات کی تصدیق میں کہا ہے کہ افغان حکام نے بھی پاکستانی شہریوں کی افغانستان میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔ افغان حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ جب تک افغان شہریوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تب تک پاکستانی شہریوں کو افغانستان داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ 16 جون کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے صرف پاکستانی شہری افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں اور افغان شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت پاک افغان طورخم بارڈر پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہے۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.