کفایت اللہ آفریدی سیکرٹری صوبائی اسمبلی تعینات

 

سروسز ٹریبونل کے فیصلہ کی روشنی میں صوبائی اسمبلی کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ20کے سینئر ترین آفیسر کفایت اللہ آفریدی کو سیکرٹری تعینات کرنے کی منظوری دے دی

ڈی پی سی کی منظوری کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی نے کفایت اللہ آفریدی کی بطور سیکرٹری صوبائی اسمبلی تعیناتی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ڈیڑھ ماہ قبل سروس ٹریبونل نے فیصلہ دیا تھا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں سینئر ترین آفیسر کفایت اللہ آفریدی کو نظر انداز کرتے ہوئے جونیئر آفیسر نصر اللہ خٹک کو سیکرٹری اسمبلی تعینات کیاگیا ہے اس لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی تشکیل دیکر اس بات کا جائزہ لیا جائے اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر آفیسر کو سیکرٹری تعینات کیا جائے

سروس ٹریبونل کے فیصلہ کی روشنی میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ارکان اسمبلی نگہت اورکزئی، سردار اورنگزیب نلوٹھا اور عبد السلام آفریدی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی کمیٹی نے تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد کفایت اللہ آفریدی کو سینئر آفیسر قرار دیتے ہوئے انہیں سیکرٹری اسمبلی تعینات کرنے کی سفارش کی جس کے بعد سپیکر نے ان کی بطور سیکرٹری اسمبلی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.