جمرود شگئی کے مقام پر ہائی ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹارز گر نے کی وجہ سے لنڈی کوتل سب ڈویژن کو بجلی کی ترسیل بند ہو گئی،
ٹیسکو حکام کے مطابق شگئی کے پہاڑوں میں نامعلوم افراد نے 132 کے وی اے ہائی ٹرانسمیشن لائن بجلی کے 3 ٹاورز سے نٹ بولٹ نکال دیئے تھے جس کی وجہ سے رات کو تیز ہوا چلنے کے باعث تینوں ٹاورز گر کر زمین بوس ہوگئے اور یوں پشاور سے لنڈی کوتل تک بجلی کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی جس سے سارا لنڈی کوتل تاریکی میں ڈوب گیا
ٹیسکو کے چیف انجینئر جمشید علی اور ایگزیکٹیو انجینئر ارشاد خان نے علاقے کا دورہ کیا اور سپلائی لائن کو دوبارہ بحال کرنے کا جائزہ لیا
ٹیسکوں حکام کے مطابق مجموعی طورپر 5 ٹاورز متاثر ہوئے ہیں جس میں3 زمین بوس ہو گئے ہیں جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا ہے
انہوں نے کہا کہ جمعرات سے مرمت کا کام شروع کرینگے تاہم بحالی پر 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں اور اس دوران لنڈی کوتل کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی تاہم اگر مقامی رضاکاروں نے تعان کیا تو بحالی کا کام تیز ہو سکتا ہے
بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے لنڈی کوتل میں پانی کے تمام بڑے اور چھوٹے ٹیوب ویلز بند پڑ گئے جس کے نتیجے میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے جبکہ سردی کیوجہ سے اسپتالوں میں مریضوں اور گھروں م میں بچوں اور بوڑھوں کو بھی پریشانی کا سامنا
علاقے مکینوں نے ٹیسکو چیف خیبر پختون خواہ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ جمرود شگئی کے مقام پر بجلی کے تین گرے ہوئے ٹاورز پر مرمتی کام جلد اور تیز شروع کیا جائے تاکہ لنڈی کوتل سب ڈویژن کی بجلی بحال ہوسکے اور عوام کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے