بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 29ہزار 338امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 65تحصیل چیئرمین کیلئے 851کاغذات درست قرار دئے گئے تھے جن میں سے 200امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے اور میدان میں 651امیدوار رہ گئے ہیں جن کے درمیان چیئرمین کے عہدے کیلئے مقابلہ ہوگا
اسی طرح ایک ہزار 830ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں میں جنرل کونسلر کیلئے 14ہزار 743کاغذات نامزدگی درست قرار دئے گئے اور ایک ہزار 412امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے میدان میں 13ہزار 331امیدوار رہ گئے ہیں خواتین کونسلر کی نشست کیلئے 3ہزار 201، مزدور کسان کی نشست کیلئے 6ہزار 602، یوتھ کونسلر کیلئے 5ہزار 446اور اقلیتی کونسلر کی نشست کیلئے 107امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جن میں اورکزئی، کرم ، جنوبی و شمالی وزیرستان، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، اپر و لوئر دیر، اپر و لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپر و لوئر کوہستان اور کولائی پالس شامل ہیں۔بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 31مارچ کو ہوگی۔