پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے لیاقت خٹک جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔ لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے لیاقت خٹ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کیے، انہوں نے ملک اور معیشت کو تباہ کر دیا، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا، پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان کسی ایجنڈے پر آ رہے ہیں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا اتناخوش ہوں جیسے ورلڈکپ جیتا ہوں، انہیں فارن فنڈنگ امریکا اور اسرائیل سے ہوئی، غیر ملکی ہاتھ تو آپ کے پیچھے ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی کشتی ڈوبنے لگی تو مقبول نعروں کا سہارا لے رہے ہو، آپ کا جھوٹ اور اصلیت بے نقاب ہوچکی، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، دھمکیاں مت دو، دھمکیاں مت دو کہ یہ کردوں گا وہ کر دوں گا، ہم نےبھی چوڑیاں نہیں پہنیں، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی رویوں سے بات کرتے ہیں، میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، تمہارے اور تمہارے آباؤ اجداد کے کردار کے بارے میں جانتا ہوں، امریکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سی پیک کو ناکام کر دیا، عمران خان نے ملک اور معیشت کو تباہ کر دیا، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا، موجودہ حکمران صلاحیتوں سے عاری ہیں۔