قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف29فیصد فنڈ خرچ

خیبر پختونخوا حکومت رواں مالی سال 2021-22ء کے8ماہ میں قبائلی اضلاع کیلئے ترقیاتی بجٹ کا زیادہ تر حصہ خرچ نہ کرسکی۔ 3محکمے اس عرصہ کے دوران ایک بھی کوڑی خرچ نہ کر سکی۔ 8ماہ کے دوران قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف29فیصد فنڈ خرچ کیا جا سکا ہے۔

رواں مالی سال 2021-22ء کیلئے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے100ارب41کروڑ85لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 8ماہ کے دوران28ارب 81کروڑ11لاکھ روپے خرچ کئے جا سکے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں قبائلی اضلاع کیلئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت 34ارب65کروڑ40لاکھ روپے ملنے کی امید ظاہر کی تھی تاہم ابھی تک ایک کوڑی بھی صوبائی حکومت کو نہ مل سکی ہے۔

قبائلی اضلاع کے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کیلئے مختص2ارب40کروڑ میں ابھی تک ایک بھی روپیہ جاری نہیں کیا جا سکا اسی طرح قبائلی اضلاع میں محکمہ ماحولیات کیلئے مختص ایک کروڑ روپے میں سے ابھی تک ایک بھی روپیہ جاری نہیں ہو سکا۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن مختص 3کروڑ40لاکھ روپے میں سے8ماہ کے دوران ایک بھی کوڑی خرچ نہ کر سکی جبکہ محکمہ ہاؤسنگ مختص5کروڑ روپے میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہ کر سکی۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.