رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آڈرز جاری کردیے ہیں۔

اسپیکر نے علی وزیر کے پروڈکشن آڈرز قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ممبر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اسپیکر، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی وزیر کی موجودگی کو ضروری سمجھتے ہیں

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.