خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے سب سے زیادہ نشستیں جیت لیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے 65تحصیلوں میں سے 52تحصیلوں کے جاری فارم 19کے مطابق تحریک انصاف 24، جمعیت علمااسلام 8، آزاد امیدوار 7، مسلم لیگ 4، جماعت اسلامی 3،عوامی نیشنل پارٹی دوجبکہ پاکستان رائے حق پارٹی، پیپلز پارٹی ،قومی وطن پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین نے ایک ایک تحصیل چیئرمین کی نشست جیت لی ہے ۔
فارم 19کے مطابق تحریک انصاف کے شاہد علی بابوزئی کے میئر،سردار شجاع النبی ایبٹ آباد کے میئر، کاشف علی بریکورٹ، سعید احمد خان کبل، عبداللہ مٹہ، شاہد علی بحرین، آفتاب علی خان خوازہ خیلہ ،ناصر علی بٹخیلہ، محمد اسلم درگئی ، افضل حسین بیزئی، وقار احمد خان الپوری، عبدالمولا پورن، سعید الرحمن بشام، فیروز شاہ چکیسر، عاصم شعیب بلامبٹ، اشراف الدین لال قلعہ، اشفاق الرحیم خال ، آیان اللہ خان واڑی، عبدالطیف لرجم، سردار حکیم خان مستوج،میر جمشید الدین ملخو تورخو، شہزادہ امان الرحمن چترال، جنید احمد لوئر تناول اور نوابزادہ حسام صلاح الدین اوگی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں
اسی طرح جمعیت علمااسلام کے محمد طاہراپر اورکزئی ، مولانا سید نیک زمان حقانی میران شاہ، احسان اللہ چارباغ، عرفان الدین تیمرگرہ، ، حاجی محمد خان جدبہ، غلام اللہ الائی، فضل وہاب رانولیہ اورانوارالحق کندیہ کے چیئرمین منتخب ہوئے،
کامیاب آزاد امیدواروں میں بلال خان رزمک، شاہ فیصل سروکئی ، دلبر خان درابند، مومن گل حسن زئی، شاہ زمین دورمیرہ، رحمت اللہ پٹن اور محمد عزیر سیوکے چیئرمین نشستوں پر کامیاب ،
مسلم لیگ ن کے بخت عالم چکیسر، محمد زادہ کلکوٹ، شیخ محمد شفیع مانسہرہ اور افتخار ااحمد عباسی لوراکے چیئرمین جماعت اسلامی کے سعید احمد ثمر باغ، رفیع اللہ دیراورجہان عالم براول ،تحصیل پر کامیاب ،
عوامی نیشنل پارٹی کے طاہر زیب مرتونگ اورعنایت اللہ منڈا، قومی وطن پارٹی کے اسد اللہ قریشی ہربند بھاشا، پاکستان رائے حق پارٹی کے محمد طارق لوئر اورکزئی ، مجلس وحدت مسلمین کے مزمل حسنین اپر کرم جبکہ پیپلز پارٹی کے شاہ ولی شیرینگل کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔