اقلیتی برادری کے لوئر چترا ل میں 10مقامات پرقبرستان کیلئے 5کروڑ50لاکھ منظور

خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرچترال میں 10مقامات پر اقلیتی برادری کیلئے قبرستان کی اراضی خریدنے کی منظوری دیتے ہوئے 5کروڑ 50لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ لوئر چترال میں اقلیتی برادری کیلئے قبرستان کی ضرورت ہے

محکمہ اوقاف نے اس حوالے سے مالی سال 2020-21میں ترقیاتی سکیم بھی شامل کر رکھی ہے اسی سکیم کو مدنظر رکھتے ہوئے دیر ایون میں اراضی کیلئے 30لاکھ، سوہان کیلئے 60لاکھ، رنبور کیلئے 30لاکھ، پالا روگ رنبور کیلئے 15لاکھ، بریر کیلئے 60لاکھ، شیخندے بمبوریت کیلئے 30لاکھ، شیخندے رنبور کیلئے 50لاکھ، درخندے ملدیح اور ٹھودیہ کیلئے ایک کروڑ، اتنی کیلئے 30لاکھ جبکہ ہون کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کئے جائیں ۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی کے مراسلے کو وزیر اعلیٰ نے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کو مذکورہ منصوبوں کیلئے5کروڑ50لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.