ضلع خیبرمیں پولیس کی بڑی کاروائی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

خیبر پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشت گردی کی غرض سے علاقہ جبہ ازغو کندہ میں چھپایا ہوا بڑا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انٹلیجنس بیس پر کارروائی کی گئی جس پر خیبر پولیس نے مختلف علاقوں میں خفیہ آپریشن شروع کئے اور آج اسلحہ کی بڑی کیمپ برآمد ہوئی جس میں راکٹ لانچرز، کارتوس، دس عدد مارٹر گولے، تین عدد ڈائن مائٹ، بیس عدد بارہ پائنٹ سوئن، 690 چودا پوائنٹ فاف، 42 عدد گرنیڈ 21 عدد مارٹر فیوز، تین عدد ڈنگرے کارتوس، کالا کوف کارتوس، مکس کارتوس 303 ،65 تیس بور اور ٹی ٹی 89 شامل ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا اور خیبر پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کا سلسہ جاری رہے گا۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.