بونیر میں کمپیوٹرآپریٹرز، آفس اسسٹنٹ اور جونیئر کلرک کی بھرتیوں میں سنگین بے قاعدگیاں ثابت

 

ڈپٹی کمشنر بونیر کے دفتر میں آفس اسسٹنٹ ، کمپیوٹر آپریٹر اور جونیئر کلرک کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ہیں جس کے بعد انکوائری رپورٹ میں ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدواروں کا دوبارہ سے انٹرویو کرنے کی سفارش کردی گئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر بونیر کی جانب سے مرتب کی جانیوالی انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ آفس اسسٹنٹ ، جونیئر کلرک اور کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے

بھرتیوں کیلئے 30ستمبر 2020کو اشتہار جاری کیا گیا تھا آفس اسسٹنٹ کی 4آسامیوں کیلئے 420افراد نے ٹیسٹ دیا اور 341امیدواروں کا انٹرویو کیا گیا جونیئر کلرک کی تین آسامیوں کیلئے 245افراد نے ٹیسٹ دیا اور 153امیدواروں کا انٹرویو کیا گیااورکمپیوٹر آپریٹرکی 6آسامیوں کیلئے 200امیدواروں نے ٹیسٹ دیا اور120افراد کا انٹرویو کیا گیا

ذرائع کے مطابق کمپیوٹرآپریٹرز، آفس اسسٹنٹ اور جونیئر کلرک کی بھرتیوں میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر بونیر نے کمشنر ملاکنڈ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں ان انٹرویوکو دوبارہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے

ذرائع کے مطابق کمپیوٹرآپریٹرز، آفس اسسٹنٹ اور جونیئر کلرک کی بھرتیوں کے لیئے ٹیسٹ میرٹ لسٹ میں سیاسی وابسطگی رکھنے والے امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے انٹرویو میں 341 امیدواروں کو طلب کیا تھا جو اسٹا رولز کے خلاف ورزی ہے

ریکارڈ کے مطابق ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیشن کے امیدواروں کو دئے گئے نمبرز اور اجلاس کے منٹس نامکمل ہیں جبکہ اس پر دستخط بھی نہیں کئے گئے دستیاب ریکارڈ کے مطابق 11آفس آرڈرز بھی جاری ہوچکے ہیں جن کا ریکارڈ نہیں ہے

امیدواروں کی ٹائپنگ کا بھی جونیئر کلرک کے انتخاب میں کوئی لائحہ عمل نہیں تھا جس کے باعث اب دوبارہ سے ان امیدواروں کا انٹرویو کیاجائے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ میرٹ لسٹ جاری کی جائے اور امیدواروں کی شکایات ختم کی جائے

اسی طرح بورڈ آف ریونیو اور کمشنر آفس سے نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے بھرتی کا عمل مکمل کیاجائے اور شارٹ لسٹ کرتے ہوئے امیدواروں کے انٹرویو کئے جائیں ۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.