پشاور میں ڈینگی کنٹرول کیلئے چلائی جانیوالی مہم کے بدلے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کو صوبائی حکومت نے 13کروڑ روپے جاری کردئے مذکورہ رقم ڈینگی کنٹرول مہم کے اخراجات کی مد میں ادا کی گئی ہے
واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کے مطابق صوبائی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سالانہ گرانٹ سے کٹوتی کرنے کی بجائے ڈینگی کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کیلئے اضافی گرانٹ کی ادائیگی کریں جسے محکمہ خزانہ نے منظور کرلیا ہے
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کو ڈینگی کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے بدلے 13کروڑ20لاکھ 51ہزار روپے جاری کردئے ہیں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی نے مذکورہ رقم جلد از جلد اکائونٹ میں منتقل کرنے کیلئے محکمہ بلدیات کو درخواست بھی کردی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی مذکورہ رقم کو تنخواہوں کی ادائیگی اور آپریشنل اخراجات کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لہٰذا جلد از جلد یہ رقم کمپنی کے اکائونٹ میں منتقل کردی جائے ۔
واضح رہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ماہ ستمبر کی تنخواہیں اب تک ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کو ادا نہیں کی جا سکی ہیں۔