پی ٹی آئی کے سابق امیداوار نے شمالی وزیرستان میں کرپشن کا کچا چٹھا کھول دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و سابقہ جنرل سیکرٹری نارتھ وزیر ستان ملک محمد طارق خان نے کہا کہ نارتھ وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرہ عوام اب موجودہ ضلعی انتظامیہ کی کرپشن اور دن دھاڑے خورد و برد سے تنگ آچکی ہے

پشاور پریس کلب میں سابقہ امیدوار قومی اسمبلی انجینئر عبد القیوم اور پی ٹی آئی کے رہنما ء انجینئر فیاض داوڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ نارتھ وزیر ستان میں محرر سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک بلا جھجک ان کے دفاتر میں لین دین کا بازار گرم ہے اورضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر کرپشن کے گھڑ بن چکے ہیں

انہوں نے کہا کہ نارتھ وزیر ستان میں پیسوں کی مددسے نا جائز کام بھی جائز ہوسکتا جس سے غریب عوام اپنے حق سے محروم ہوجا تی ہے۔انکا کہنا تھاکہ حالیہ آپریشن ضرب عضب میں ہمارے بازار اور گاؤں جو تباہ ہو چکے تھے جس کے ازالے کیلئے حکومت پاکستان نے معاوضہ دینے کااعلان کیا تھا جو کہ وزیرستانی عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے لیکن اس کے باوجود اس چھوٹی رقم بھی حاصل کرنے کیلئے 30سے 70فیصد تک ضلعی انتظامیہ کو دینا پڑیگا اور یہ تمام تر کرپشن اور ظلم ڈپٹی کمشنر ضلع نارتھ وزیرستان کے زیر نگرانی ہورہا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈ اور تیز رفتاری پروگراموں AIP میں اربوں روپوں کی خورد برد ہوئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ محمد اقبال خان وزیر نے بطورصوبا ئی وزیر برائے بحالی وڈیڈک چیئرمین کے ضلعی انتظامیہ کی اس کرپشن کی روک تھام اور ان ہی کرپٹ عناصر کو نکال باہر کرنے اور احتساب کے کٹہرے میں لانے کیلئے اپنی سر تھوڑ کوششیں کی لیکن بد قسمتی سے اس کرپٹ مافیہ کی گٹ جوڑ سے اسکوابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.