پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو کیپٹن صفدر کو گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے روک دیا کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی نے کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا گذارملک کا معززشہری ہے جس کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے اور درخواست گذارکے تمام اثاثے قانونی اورجائزہیں یہ تمام اثاثے موروثی ہیں اور2018کے انتخابات میں تمام اثاثے ڈیکلیئر کرچکاہوں رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت ہرپاکستانی شہری کوآزادی حاصل ہے اور کسی ادارے کی بنیادپرکسی کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی آئین پاکستان کے تحت ہرشہری کونقل وحمل اوررہنے کی آزادی حاصل ہے تاہم نیب درخواست گذار کو بلاجواز طور پر ہراساں کررہی ہے اورحکومتی ایماپرسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لہذا نیب کواسے ہراساں کرنے سے روکاجائے عدالت نے نیب کو مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو 4 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.