38 روز بعد شروع ہونی والی بی آر ٹی بس دوبارہ خراب ہوگئی

حیات آباد کے قریب بی آر ٹی کی بس خراب ہوگئی جس کے بعد بس سے سواریوں کو اتار لیا گیا اتوار کے روز حیات آباد میں بی آر ٹی کی بس اپنی روٹ پر سواریوں کو لیکر جارہی تھی کہ اس میں خرابی آگئی بس میں خرابی کے بعد تمام سواریاں اتار لی گئی بس کو لے جانے کیلئے کرین گاڑی لائی گئی

تاہم ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایا کہ بس میں معمولی خرابی آئی تھی آپریشن کے دوران بسوں میں معمولی تکنیکی خرابی غیر معمولی بات نہیں خرابی دور کرنے اور ہنگامی حالت میں دوسری بس سٹینڈ بائی پر ہوتی ہے ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق چینی ماہرین بھی مرکزی راہداری کے مختلف اسٹیشنز پر موجود ہیں اور بی آر ٹی روٹ پر 128 بسیں آپریشنل ہیں

دوسری جانب اس سے قبل بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظر بی آر ٹی سروس 36 دنوں کیلئے معطل کی گئی تھی جو ہفتہ کے روز سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہے بسوں میں خرابی سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوا لیکن بسیں ناکارہ نکلی جس پر حکومت اور کمپنی کو سخت نوٹس لینا چاہیے تاکہ شہریوں کو اتنی بڑی رقم لگانے کے ثمرات بہتر انداز میں مل سکے۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.