ٹرانس جینڈرزبھی معاشرے کاحصہ ہے، پاکستان سعودی حکومت سے سفارش کرے کہ ان کے آئی ڈی کارڈ کو وراثتی قانون میں ڈالا جائے خواجہ سراں کوحج اورعمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن خیبرپختونخوااسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ قرارداد بھی جمع کرادی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق یہ صوبائی اسمبلی وفاقی حکومت سے امرکی سفارش کرتی ہے کہ وہ سعودی حکومت سے اس امرکی سفارش کرے کہ خواجہ سرابھی اس معاشرے کاحصہ ہے خواجہ سراکمیونٹی کے ٹرانس جینڈر آئی ڈی کارڈ کو وراثتی قانون میں ڈالا جائے اور پاکستان کی حکومت فارن آفس سے یہ بھی مطالبہ کرے کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو حج اور عمرہ کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ بھی پاکستانی شہری ہیں اور ملک کاحصہ ہیں۔