ضلع خیبر پولیس اہلکار تاحال پولیو مہم کی سیکیورٹی کی رقم سے محروم ہیں۔

ضلع خیبر پولیس اہلکار تاحال پولیو مہم کی سیکیورٹی کی رقم سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع خیبرمیں مہم کے دوران پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بارہ سوسے زائد پولیس اہلکاروں تعیناتی کی جاتی ہے جس میں ایک پولیس اہلکارمہم کے دوران ایک ہزار روپے کی ادائیگی دی جاتی ہے مگر ضلع خیبر کے اعلیٰ افسران کی نااہلی کی وجہ سے پولیم مہم میں سیکورٹی دینے والے پولیس اہلکار معاوضے سے محروم رکھا گیا ہے

ذرائع کے مطابق اس سے قبل خیبر پختونخواکے بندوبستی اضلاع میں بھی پولیس اہلکاروں کو مہم کے دوران سیکورٹی دینے والی پولیس اہلکاروں کے معاوضے میں مبینہ مالی بد عنوانی پر مہم کے دوران تمام پولیس اہلکاروں کو ادائیگی بذریعی چیک دینے کا فیصلہ ہوا ہے

ضلع خیبر جمرود میں پولیو مہم شروع ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پولیو مہم میں پولیو اہلکاروں کی سیکیورٹی پر مامور ضلع خیبر کے پولیس اہلکار کو تقریبا 8 مہمات کی رقم نہیں ملی ہے جبکہ ملک کے دیگر اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بروقت رقم مل جاتی ہے۔

ضلع خیبر کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیو مہم کی رقم موصول ہو چکی ہے لیکن ابھی تک ہمیں نہیں ملی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے تاحال ڈی پی او خیبر کے آفس سے کوئی خبر ملی ہے۔

تین ماہ قبل ڈسٹرک پولیس آفیسر(ڈی پی او)نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پولیو مہم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروںکے معاوضے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں لیکن تین ماہ سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیو مہم رقم ضلع خیبر پولیس اہلکاروں کو نہ مل سکی جس پر پولیس اہلکاروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ثنااللہ عباسی اور سی سی پی او پشاور سے فوری طور پر ایکشن لینے اور جلد از جلد رقم کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.