خیبر سیاسی اتحاد نے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ اوربنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر طورخم بارڈر پر دھرنے کا فیصلہ کیا ،
اتوار کے روز خیبر سیاسی اتحاد کا منعقد گرینڈ جرگہ سے مقررین نے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھا م اور مجرموں کی گرفتاری پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہے ضلع میں امن امان خراب صورتحال حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے
جرگہ میں خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماء مفتی اعجاز شنواری،مراد حسین آفریدی،سیدا جان آفریدی ،حضر ت ولی،علی رحمن شلمانی ،عبد الرزاق شنواری،شاہ رحمن اسرار شنواری،فرمان شنواری،اور الیاس شنواری سیمت دیگر افراد نے شرکت کی
مقررین کا کہنا تھا کی موجودہ حکومت نے طورخم بارڈر پر مقامی لوگوں کا معاشی قتل شروع کیا ہے ان تمام مسائل کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ اتوار کو طورخم بارڈر دھرنا دیا جائیگا
مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر صحت مراکز کی خراب صورتحال بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا خرام کردیا ہے حکومت فوری طور ضلع میں صحت کے مراکز میں بنیادی سہولیات انتظامیہ ضلع خیبر میںصحت کے مراکز میں بنیادی سہولیات افراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے جبکہ صحت کے مراکز میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیا جائے
مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع خیبر میں بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے حکومت فوری طور پر ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے
خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماوں نے کہا کہ منتخب نمائندے،فلاحی تنظیموںکے ذمہ داران اور میڈیا کے نمائندے ملکر علاقائی مسائل کے حل کے لئے بھر پور جدوجہد کرینگے اور عوام کے حقوق چھیننے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن اور تعمیر و ترقی بنیادی چیزیں ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے
انہوں کہا کہ بنیادی مسائل حل کرنے اور علاقے کے لوگوں کے بنیادی حقوق چھیننے کے لئے علاقے میں بیداری کی تحریک چلاکر لوگوں کو منظم کرینگے اور پھر ایک بڑی اور فیصلہ کن احتجاجی تحریک کی کال دینگے جس میں لاکھوں لوگ شریک ہونگے
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل ضلع خیبر کا ہیڈ کوارٹر ہے لیکن افسوس کے یہاں ابھی تک صحافیوں کا پریس کلب نہ بن سکا اور کہا کہ وہ پریس کلب کی تعمیر کے ایشو پر صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔