خیبر کے مخصوص میڈیکل سیٹوں پر جعلی ڈومیسائل پر غیرمقامی افرادکو داخلہ دینے کا انکشاف

 

میڈیکل کالجوں میں خیبر کے مخصوص 38 سیٹوں پرجعلی طریقے سے بنائی گئی ڈومیسائل پر مستحق طلباء کو اپنی حق سے محروم کیا جارہا ہے

گزشتہ روز ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے طلباء ثناء اللہ شینواری،احسان شاہ شینواری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج پشاور میں ضلع خیبر کے طلباء اور طالبات کیلئے 38 سیٹیں مختص کردی گئی جس کیلئے ضلع بھر سے ایک ہزار سے زائد طلباء اور طالبات نے درخواستیں جمع کی ہے لیکن ضلع خیبر سے باہر طلباء کو ان مخصوص سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنے کیلئے جعلی ڈومیسائل بنائی ہے جس کی وجہ سے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی طلباء اور طالبات کو انکے حق سے محروم کرنے کیکوشش کی جارہی ہے اور غیر افراد کو ان سیٹوں پر داخل کیا جارہا ہے

انہوں نے مزید بتایا ضلع خیبر کی ان 38 مخصوص میڈیکل سیٹوں کیلئے ضروری ہے کہ کیٹیگری اے میں وہی طلباء شامل ہوں جن کے عارضی اور مستقل ایڈریس مقامی ہوں۔اس سلسلے ضلع خیبر کے طلباء اور طالبات نے ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر ملاقات میں مطالبہ کیا کہ جعلی ڈومیسائل کی تحقیقات کی جائے اور جن کے ڈومیسائل کی تصدیق جعلی طریقے سے کی گئی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاہم ڈپٹی کمشنر خیبر نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا اور حال ہی میں بھی کچھ جعلی ڈومیسائل کی تصدیق کی گئی ہے جن کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ 18 جنوری کو عارضی اور 22 جنوری کو فائنل میرٹ لیسٹ لگا دی جائے گی اور اگر جعلی ڈومیسائل ہولڈرز کامیاب قرار پائے تو وہ عدالت سے رجوع کرینگے اور پر زور احتجاج کرینگے اور شاہراہ بھی بندش سے بھی گریز نہیں کرینگے

انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء اور پارلیمنٹیرینز اور میڈیا کے نمائندوں سے اس مسئلے پر گفتگو کر چکے ہیں اور اس کے بعد لائحہ عمل تیار کرینگے.

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.