خیبرپختونخوااسمبلی میں وزراء کی تنخواہ اورمراعات سے متعلق بل پر اپوزیشن اراکین نے مستردکردیا اورمطالبہ کیاکہ اس پرنظرثانی کرتے ہوئے تمام ایم پی ایزکی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے
سپیکرکی یقین دہانی پربعدازاں ایوان نے وزراء(تنخواہ،مراعات واستحقاق)ترمیمی بل مجریہ2021پاس کرلیااسمبلی نے خیبرپختونخوابورڈآف ٹیکنیکل وکامرس تعلیم بل مجریہ2021ء کی بھی منظوری دیدی معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے خیبرپختونخوا وزراء(تنخواہ،مراعات واستحقاق)ترمیمی بل مجریہ2021 پیش کیا
اس موقع پر پی پی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے کہاکہ وزراء گاڑیاں واپس کردے پٹرول اورسرکاری گھرواپس کردے انہیں لگ پتہ چل جائے گاکہ بحیثیت ایم پی اے اتنی کم تنخواہ میں کیسے گزاراہوتاہے
اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے کہاکہ ایم پی اے کے ماہانہ اخراجات بہت زیادہ ہیں صوبے میں معاشی بحران ہے جسکی وجوہات نہیں بتائی جارہی ہیں حکومت کوکمیٹی بناکردیکھناچاہئے کہ آیا موجودہ تنخواہ میں ایم پی ایزکاگزاراہورہاہے یانہیں یہ تمام ممبران کامسئلہ ہے اس کوسیاسی نہیں بناناچاہئے
معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہاکہ ایکٹ میں کوئی ایسی چیزنہیں کہ خزانے کونقصان پہنچے ممبران کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے متعلقہ قانون کوبھی دیکھاجائے
بعدازاں سپیکرنے یقین دہانی کرائی کہ ایم پی اے کی تنخواہوں کامسئلہ وزیراعلیٰ کیساتھ اٹھایاجائے گابعدازاں ایوان نے وزراء(تنخواہ،مراعات واستحقاق)ترمیمی بل مجریہ2021 پیش کردبل پاس کردیا۔