آل طورخم ٹرانسپورٹروں نے پولیس جرمانوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی

 

 

آل طورخم ٹرانسپورٹ نے ضلع خیبر میں پولیس کا ناروا رویئے اور جرمانوں کے خلاف پاک افغان شاہراہ پر دھرنے کی دھمکی دیں دی۔

لندی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل طورخم ٹرانسپورٹ نے سپریم ٹرانسپورٹ ٹرک ٹریلرز اونر ایسوسی ایشن کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس صدر حاجی عظیم اللہ شینواری نے کہا کہ پا ک افغان شاہراہ پر نیشنل ہائی وے پولیس کی جگہ جگہ پرچوں کی وجہ سے ہماری ٹرانسپورٹ کے ساتھ افغانستان پولیس پاکستان کی ٹریفک پولیس کے بدلے انہیں دگنا پرچے دے رہی ہے جبکہ پاک آفغان بارڈر پر ڈرائیورز کے ساتھ کنڈکٹرز کو افغانستان جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کے کرایوں میں بھی بہت کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ طبقہ زوال کا شکار ہے جگہ جگہ پولیس کے پرچے سراسر ظلم ہے

اس موقع آل طورخم ٹرانسپورٹ صدر حاجی عظیم اللہ شینواری ،زرقیب شینواری اور سپریم ٹرانسپورٹ ٹرک ٹریلرز اونر ایسوسی ایشن کے دیگر اہلکاروبھی موجود تھے

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کے کرایوں میں بھی بہت کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ طبقہ زوال کا شکار ہے جگہ جگہ پولیس کے پرچے سراسر ظلم ہے

زرقیب شینواری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار باڑہ میں علیحدہ جبکہ لنڈی کوتل اور طورخم روڈ پر علیحدہ علیحدہ پرچے دے رہے ہیں جو ناانصافی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس رات کو رشوت کے بدلے گاڑیوں کو چھوڑ دیتے ہیںاگر ضلع خیبر پولیس کی جانب سے یہ سلسلہ ختم نہیں کیا گیا تو وہ 29 تاریخ کو پاک افغان شاہراہ کو احتجاجا بند کرکے دھرنا دینگے

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.