ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہے اور 6لاکھ 7ہزار205 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار485افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار504، خیبر پختونخوا 2 ہزار382، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 209 اور آزاد کشمیر میں 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 59 ہزار401، خیبر پختونخوا89ہزار225، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار917، پنجاب 2 لاکھ 25 ہزار953، بلوچستان 19 ہزار610، آزاد کشمیر 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں5ہزار45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.