محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے قبائلی علاقوں کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کیلئے فنڈز کے اجراء کو مالی صورتحال سے منسلک کردیا جبکہ واضح کیا ہے دیگر بلدیاتی کونسلوں کو بھی مالی وسائل کے اعتبار سے فنڈز جاری کئے جائیں گے
محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں 25تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز قائم کی گئیں ہیں تاہم مذکورہ ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز)کو اس وقت انتظامی طور پر انتہائی مالی مشکلات درپیش ہیں ایسے میں فنڈز کا اجراء انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ٹی ایم ایز کو فنڈز اسی صورت میں جاری کئے جائیں گے جب صوبے کے اپنے مالی حالات بہتر ہوں اور مذکورہ فنڈز ماہانہ بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے اسی طرح ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کو 80فیصد اور ضلع کونسلوں کو 20فیصد گرانٹ ماہانہ بنیادوں پر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے تاہم یہ وعدہ بھی مالی صورتحال سے منسلک کردیا گیا ہے واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے مالی سال 2020-21کیلئے 17کروڑ 50لاکھ کی گرانٹ اور 10ارب 28کروڑ60لاکھ کا ترقیاتی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔