محکمہ بلدیات کا تمام ٹی ایم ایز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے تمام ٹی ایم ایز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ بلدیات کی خالی اراضی پر تفریحی پارکس بنانے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔خیبر

پختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے گزشتہ روز لوکل کونسل بورڈ میں تعارفی اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹرز کے ہر دفتر کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے اور یہ کام کلاس اے کے دفاتر سے شروع کروا کے تمام ٹی ایم اے کے دفاتر تک منتقل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور حاضری بذریعہ چہرے کی شناخت سے لگوائی جائے گی اور ہر ملازم اپنی یونیفارم میں حاضری لگوا کر کام پر جائے گا۔صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ لوکل کونسل بورڈ کی مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائیگا جس کیلئے ہر آفیسر کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔

اکبر ایوب خان نے ہدایت جاری کی کہ ہر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کی ایک ڈیجیٹل ڈائریکٹری ہونی چاہیے جس سے ہمیں صرف ایک بٹن کے کلک کرنے پر وہاں کے پراپرٹی کی مکمل تفصیلات مل سکیں انہوں نے ہدایت جاری کی کہ لیز کی کوئی تجدید نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ایڈوانس ادائیگی کرے گا ۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.