زندگی سے محبت کرنا اور ترقی کی منازل طے کرنا چاہتی ہوں، نادیہ جمیل

جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 173 روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاج کیا گیا، آزاد جموں کشمیر انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا، سینئر صحافی ظہیر انجم، شہاب انصاری، اویس قرنی، عائشہ اکرام، محمد ارشد، فاروق اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں جنگ آفس کے باہر احتجاج کیا گیا، احتجاج میں سینئر صحافی ناصر چشتی، حنیف خالد، مظفر بھٹی، اظہر سلطان، نصرت ملک، امجد عباسی، آصف علی بھٹی، منیر شاہ، ناصر زیدی، رانا غلام قادر سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور میں جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ملتان میں نصرت روڈ پر احتجاج کیا گیا، مظاہرےمیں سینئر صحافی رؤف مان، ظفر آہیر، ملک شہادت، ندیم شاہ، نثار اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

بہاولپور میں صحافیوں نے پریس کلب میں احتجاج کیا۔

سکھر یونین آف جرنلسٹ نے سکھر پریس کلب میں احتجاج کیا، احتجاج میں سینئر صحافی لالا اسد پٹھان، سلیم سہتو اور دیگر نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں تاجروں نے گول والا کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.