خواتین ٹیبل ٹینس,بیڈمنٹن سمرٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد میں جاری

 

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کیلئے بھی بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے سمر ٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد میں بھرپور انداز سے جاری ہے جس میں خیبر پختونخواہ کی انڈر16 اور انڈر 21گیمز کی میڈلز ہولڈرز اور نئی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں

بیڈمنٹن ہیڈ کوچ مس بشری کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر یس سپورٹس میڈم رشیدہ غزنوی اور ڈی جی سپورٹس خالد خان کی جانب سے کیمپ کا انعقاد انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور انکی وجہ سے صوبہ بھر میں سپورٹس کو پروموشن مل رہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا، کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف قومی کھلاڑی بلکہ جونیئرز کو بھی آگے نکلنے کے مواقع ملیں گے کوچز کی مسلسل محنت سے نجوان بچے بچیاں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کریںنام روشن کریں گے

کوچ بشری کا کہنا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز بہت اچھی ہیں اور اس موسم میں فزیکل فٹنس میں بہت مدد ملے گی اور کھلاڑیوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا

کوچ حیات اللہ خان اور ملک فراز نے کہا کہ لڑکیوں کی فزیکل فٹنس اور بیسکس ٹیکنیکس پر توجہ دی جا رہی اور میچز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو سیکھنے کے مواقع ملیں گے اور بیڈمنٹن کے کھیل کوفروغ ملے گا۔

دوسری جانب ٹیبل ٹینس کی ہیڈ کوچ آمنہ اور ابصار علی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشن میں ٹریننگ دے رہے ہیں جس میں فزیکل فٹنس اور گیمز کی بیسکس ٹیکنیکس شامل ہیں ۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.