قبائلی اضلاع کیلئے بلدیات کے مجوزہ 15منصوبوں میں سے 12منظور نہ ہوسکے

محکمہ بلدیات کی جانب سے قبائلی اضلاع کیلئے مرتب کئے گئے 15منصوبوں میں سے صرف دو منصوبے منظور کئے جا سکے جبکہ 12منصوبے تاحال منظوری کیلئے پیش بھی نہیں ہو سکے ہیں اسی طرح ایک منصوبہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے تیز ترین ترقی پلان کے تحت 15منصوبے قبائلی اضلاع کیلئے تجویز کئے ہیں جن میں سے اب تک صرف دو منصوبوں کی منظوری حاصل کی جا سکی ہے جن میں باڑہ میں بس ٹرمینل وٹیکسی سٹینڈ اور تارو خیل میں ٹیکسی سٹینڈ شامل ہے اسی طرح ایک منصوبہ اورکزئی میں پھل وسبزی منڈی، مویشی منڈی اور مذبحہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اسے کلیر کردیا گیا ہے جبکہ 12منصوبے اب تک منظور نہیں کئے جا سکے ہیں

جو منصوبے منظورنہیں ہو سکے ہیں ان میں جنوبی وزیرستان میں مذبحہ، شمسی ٹیوب ویل، بس ٹرمینل، خوبصورتی، شمالی وزیرستان میں ٹیکسی سٹینڈ اور کار پارکنگ ، باڑہ میں پھل و سبزی منڈی، باجوڑ میں فٹ پاتھ، مویشی منڈی، کار پارکنگ ، ٹیکسی سٹینڈ اور پبلک پارک، جنڈولہ میں بس ٹرمینل اور ٹیکسی سٹینڈ سمیت پھل و سبزی منڈی، درازندہ میں پھل و سبزی منڈی اور فیملی پارک، بیٹنی میں فلائنگ کوچ اور ٹیکسی سٹینڈ، پارک، وزیر میں پبلک پارک، درہ آدم خیل میں فیملی پارک ، مذبحہ، بس ٹرمینل اور حسن خیل میں ٹیکسی سٹینڈ کا منصوبہ شامل ہے ۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.