ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 28 ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائیخصوصی افراد اختتام پذیر ہوگیا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر،اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے 700 سے زائد کھلاڑیوں نے 47 مختلف ایونٹس میں حصہ لیا، ااختتامی تقریب کے موقع پر محفل موسیقی میں فنکاروں نے شرکاء کا خون گرمایا ،تقریب میں آتشبازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ پیش کیاگیا پہلی بار پشاورمیںسجنے والے خصوصی افراد کے میلے میں ملک بھرسے خصوصی افرادنے شرکت کی ،اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبرپختونخواڈاکٹرکاظم نیازنے کامیابی کھلاڑیوں میں میڈلز ،ٹرافی اور 3 لاکھ پچاس ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں پر خصوصی افراد کو آگے لانے کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،اس قسم کی تقریبا ت کے ا نعقادکا مقصدخصوصی افراد کو آگے لانااور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،تقریب میں محفل موسیقی میں فنکاروں نے پشتو روایتی موسیقی سے شائقین کا خون گرمایا اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ستو خصوصی افراد نے رقص کرکے اختتامی تقریب کی رونق بڑھادی ۔مقابلے تین دن تک جاری رہے۔
28 ویں نیشنل سپورٹس فیسٹول میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا
ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 28 ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائے افراد باہم معذوری میں مجموعی طور پر خیبرپختونخوا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پنجاب نے دوسری اور کوئٹہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،، ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان ،سیکرٹری کھیل عابد مجید، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر سپورٹس فیمیل رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، نتائج کے مطابق وہیل چیئر ٹیبل ٹینس کیٹگری میںپنجاب سے تعلق رکھنے والے لاہورکے انٹر نیشنل کھلاڑی محمد مدثرنے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈحاصل کی جبکہ خیبر پختونخوا کے محمد الطاف نے سلور میڈل اپنے نام کی ، پاورلفٹنگ میں پنجاب کے مصطفیٰ نے گولڈ ، کوئٹہ کے قاسم نے سلور میڈل حاصل کیا ، وہیل چیئر شاٹ پٹ میں کوئٹہ کے جہانگیر نے گولڈ ،خیبرپختونخوا کے طارق آفریدی نے سلور میڈل حاصل کیا ،
سٹینڈنگ بیڈمنٹن انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے حمزا نے گولڈ اور پنجاب کے ذیشان نے سلور میڈل حاصل کیا ۔وہیل چیئر ووڈ بال کیٹگری میں کوئٹہ کے قاسم نے گولڈ میڈل کے پی کے امتیاز نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ بوس وہیل چیئر گیم میں خیبرپختونخوا کے راحیل اور حالد نے گولڈ میڈل اور کوئٹہ کے دائود اور شیرعالم نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ مرد سو میٹر وہیل چیئر ریس میں پی سی پی پشاور کے ذبیح اللہ ن پہلی، مردان کے شیر خان نے دوسری، وہیل چیئر چار سو میٹر ریس میں ایف او پی کے جاوید نے پہلی، مردان کے اسد نے دوسری، سی پی ریس میں پی ایس ڈی لاہور کے علی عباس نے پہلی، دیر کے معوذ نے دوسری،
پست قامت ریس میں کوہاٹ کے نور زمان نے پہلی، پشاور کے عبداللہ نے دوسری، خواتین سو میٹر وہیل چیئر ریس میں ایف او پی کے زینب نور نے پہلی، پی سی پی کی لیلیٰ نے دوسری، مرد کرچز ریس میں مردان کے عمیر نے پہلی، باجوڑ کے فرمان نے دوسری، لوئر ریس میں مردان کے جمال نے پہلی، صوابی کے فواد نے دوسری، جیولن تھرو میں بنوں کے فرحان نے پہلی، پشاور کے اول خان نے دوسری، ڈسکس تھرو سٹینڈنگ میں پشاور کے عادل نے پہلی، باجوڑ کے محب نے دوسری، سٹینڈنگ شاٹ پٹ میں خیبر کے میاں جان نے پہلی، سدا دیر کے یاسین نے دوسری، سٹینڈنگ پاور لیفٹنگ خواتین کیٹگری میں آر سی پی ڈی کے گلشن نے پہلی، ایبٹ آباد کی نجمہ نے دوسری، مرد رسہ کشی میں ایس ایل ایف پشاور کے زوار نور نے پہلی، بنوں کے عدنان نے دوسری،
خواتین آرچری میں ایس ایل ایف خیبر پختونخوا کی شہناز حسن نے پہلی، ایف او پی پشاور کی زینب برکت نے دوسری، مرد آرچری میں ایس ایل ایف کے ایاز خان نے پہلی، کوئٹہ کے ریاض بلوچ نے دوسری، مرد پست قامت کرکٹ میں کرک نے پہلی، پشاور نے دوسری، ڈیف کرکٹ میں پشاور نے پہلی، مردان نے دوسری، بیڈمنٹن وہیل چیئر میں احسان دانش پی سی پی پشاور کے احسان دانش نے پہلی، مردان کے اسد اللہ نے دوسری، مرد بریس ریس میں باڑہ کے شیر علی نے پہلی، ملتان کے شاہد نے دوسری، ریس اپر سو میٹر میں مریدکے کے گل زین نے پہلی، باڑہ کے جان محمد نے دوسری، پاور لیفٹنگ میں خیبر کے طارق حسین نے پہلی، مردان کے اعظم نے دوسری، باڈی بلڈنگ میں خیبر ک طارق حسین نے پہلی، مردان کے سبطین نے دوسری،
خواتین وہیل چیئر کرکٹ میں ایف او پی پشاور نے پہلی، ایس ایل ایف خیبر پختونخوا نے دوسری، مرد وہیل چیئر کرکٹ میں آغوش مردان نے پہلی، سدا دیر نے دوسری، سٹینڈنگ کرکٹ میں کے ایم ٹی نے پہلی، بنوں ٹائیگر نے دوسری، وہیل چیئر جیولن تھرو میں باڑ ہ کے ابرار نے پہلی، سدا دیر کے عطاء اللہ نے دوسری، وہیل چیئر ڈسکس تھرو میں باڑہ کے ابرار نے پہلی، دیر کے بلال نے دوسری، وہیل چیئر شاٹ پٹ میں کوئٹہ کے جہانگیر نے پہلی، ضم اضلاع کے طارق آفریدی نے دوسری، سٹینڈنگ بیڈمنٹن میں مردان کے حمزہ نے پہلی، اسلام آباد کے ذیشان نے دوسری، بیڈمنٹن ڈبلز میں اسلام آباد کے اسامہ اور اعجاز نے پہلی، بلال اور شاہد نے دوسری، بیڈمنٹن وہیل چیئر خواتین ڈبلز میں اورانعام نے پہلی،ابسان اور جاوید نے دوسری،بوکو وہیل چیئر خواتین میں پشاور نے پہلی، ایبٹ آباد نے دوسری، بیڈمنٹن کرچز میں مردان کے آصف نے پہلی، عمیر نے دوسری، پاور لیفٹنگ جونیئر میں پی ایس آر ڈی لاہور کے مصطفی نے پہلی، ایس پی ایف ایف پنجاب کے احتشام نے دوسری، ٹیبل ٹینس سٹینڈنگ مرد لوئر میں اے آر پی ڈی پشاور کے عبداللہ جان نے پہلی ، ایس ایل ایف کے شمس نے دوسری،ٹیبل ٹینس سٹینڈنگ اپر میں مردان کے حمزہ نے پہلی، پشاور کے آصف اکبر نے دوسری، ٹیبل ٹینس وہیل چیئر مین میں لاہور کے مدثر نے پہلی، ایف او پی پشاور کے الطاف نے دوسری، ٹیبل ٹینس ۔۔پی سی پی پشاور کے احسان دانش نے پہلی، اے آر پی ڈی پشاور کے خبیب نے دوسری، ،
ٹیبل وہیل چیئر خواتین میں پشاور کی زینب برکت نے پہلی، چارسدہ کی رانا گل نے دوسری، بوس وہیل چیئر مرد ایس ایل ایف پشاور کے راحیل اور خالد نے پہلی، کوئٹہ کے دائود اور شیر عالم نے دوسری، ووڈ بال سٹینڈنگ میں سٹینڈنگ میں پشاور کے زوار نور نے پہلی، اظہار نے دوسری، ویژول کرکٹ میں پشاور نے پہلی، اسلام آباد نے دوسری، باسکٹ وہیل چیئر میں ایف او پی پشاور نے پہلی، آغوش مردان نے دوسری، ٹینس وہیل چیئر میں ایف او پی پشاور کے الطاف اور عرفان نے پہلی، پی سی پی پشاور کے ثناء اور جاوید نے دوسری، ٹینس وہیل چیئر سنگل میں ایف او پی پشاور کے سلمان نے پہلی، دیر پایان کے فضل نے دوسری، ووڈ بال وہیل چیئر میں کوئٹہ کے بابر۔۔۔ محمد قاسم نے پہلی، مردان کے امتیاز اور طارق نے دوسری، الیکٹرک وہیل چیئر زگزیک ریس زیڈ ڈبلیو او صوابی کے شرافت نے پہلی، پی سی پی محمد وصال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاورد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات کاسلسلہ برقراررکھتے ہوئے بلائنڈایونٹ اپنے نام کرلیا
پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات وکامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے پشاور میں منعقدہونے والی 2 8ویںنیشنل گیمزبرائے منفرد صلاحیتوںکے افراد کاکرکٹ ایونٹ اپنے نام کرلیا فائنل میں اسلام آباد بلائنڈٹیم کوٍ26رنز سے شکست کاسامنا کرناپڑا، ہے گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاوکھیلے گئے فائنل میں میں اسلام آبا کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے پشاورکوکھیلنے کی دعوت دی پشاورکی بیٹنگ ثناء ،ہارون اورمحسن جیسے ٹاپ بلے بازوں پرمشتمل تھی لہذاان تین کھلا ڑیوں نے اپنی فارم کابھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست بلے بازکی ارورمقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوںکے نقصان پر188رنز بنائے ہارون نے شاندار75محسن ،شفیع اللہ چالیس چالیس سکورکے ساتھ نمایاں رہے ۔جواب میں اسلام آباد کی ٹیم پشاورکے باولرز کاڈٹ کامقابلہ نہ کرسکی اوران کی پوریٹیم162رنزپرڈھیرہوگئی فیضان 41جاوید 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔پشاورٹیم کی جانب سے ہارون نے تین محسن اورثناء اللہ نے دودووکٹین حاصل کی ۔ ہارون کے عمدہ پرفارمنس پرمین آف دی میچ کاحقدارقراردیاگیاٹورنامنٹ میں بی ون کیٹگری میں عامر آفاقبی ٹوکیٹگری انیس جاویدبی تھری کیٹگری محسن خان کاخصوصی انعام دیاگیا ۔بعدازاں ایک رنگارنگ تقریب میں چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختونخواڈاکٹرکاظم نیاز نے ٹیموں کوکیشن انعامات اورٹرافیاں دیں ۔