قومی ویمنز فٹسال چیمپئن شپ افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا نے دفاعی چیمپئن پنجاب کو چھ پانچ سے شکست دیدی

 

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارقومی ویمنز فٹ سال چیمپئن  شپ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی مقابلوں کا افتتاح پاکستان فٹسال فیڈریشن ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر افشاں ملک نے کیا ان کے ہمراہ پاکستان فٹسال فیڈریشن کے صدر سردار علی کاکڑ’ انٹرنیشنل فٹسال فیڈریشن کے نمائندے ڈاکٹر عدنان ‘ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ارشد حسین ‘ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ‘سدرہ ‘ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل سمیت کوچز’فٹسال ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور آرگنائزرز موجود تھے’

فٹسال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں شریک ہیں’گزشتہ روز ہونیوالے افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا ہے خیبرپختونخوا کی ٹیم کی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے میچوں میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

 

مقابلوں کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے،قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی نیشنل ویمن فٹ سال چیمپئن شپ میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مقابلے 12مارچ تک قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہیں گے،

 

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ویمن چیمپئن شپ کی میزبانی خیبرپختونخوا کررہا ہے جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزادی کشمیر، خیبرپختونخوا سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس’ پولیس،آرمی ،سی ڈی اے،ریلوے،واپڈا ٹیمیں شریک ہیں۔یاد رہے کہ سیکرٹری سپورٹس سپورٹس عابد مجید، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر انتظامات  پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور منتظمین کو  ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

 

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.