سہ ملکی مقابلے، پشاور میں انٹر نیشنل باکسنگ میلہ 6 جولائی کو سجے گا

 

پشاور میں انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ مقابلے پانچ جولائی شروع ہونگے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ان مقابلوں میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت افغانستان اور ایران کیساتھ دوسری ممالک سے باکسرزحصہ لینگے۔اس میگاایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ان خیالات کااظہار گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے گزشتہ روزپشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک،ڈی ایس اوتحسین اللہ اور ایڈمنسٹریڑجعفر شاہ بھی موجودتھے۔

عثمان وزیر نے کہاکہ پاکستان اور خصوصاخیبر پختونخوامیں باکسنگ کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مواقع مہیاکرناچاہئے انشا اللہ پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ کا انعقاد سنگ میل ثابت ہوگا،

عثمان وزیر نے کہاکہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ انٹر نیشنل باکسنگ مقابلوں ک پہلے روز پانچ جولائی کو کھلاڑیوں کی ویٹ ہوگی،جبکہ 6جولائی سے باقاعدہ مقابلے شروع ہونگے،جس یں پشاور کے کامران خان سمیت دو کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو صحیح معنوں میں کام ہورہاہے جسکے باعث باکسنگ سمیت مختلف کھیلوں میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے کہاکہ وزیر اعلی کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوامیں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیاجائے اور زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوتاکہ نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکے۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.