پاکستان کی 74ویں یوم آزادی کوشایاں شان انداز سے منانے اورسپورٹس ڈائریکٹریٹ وسپورٹس رائٹرزکے مابین بھائی چارے اوراخوت کارشتہ مزید مضبوط بنانے کی غر ض سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس صوبہ خیبرپختونخواوڈائریکٹریٹ آف یوتھ کے باہم اشتراک سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں کھیلاگیا
آزادی کرکٹ میچ ایک شانداراورزبردست مقابلے کے بعد سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن نے ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس کو35رنز سے شکست دیکرکامیابی اپنے نام کی رسہ کشی مقابلہ بھی سپورٹس رائٹرز کے نام ٹھہرا،ایونٹ کاخاص وجہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفیدیارخٹک اورسپورٹس رائٹرز کے صدراعجاز خان بھی بھی شرکت تھی ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے سپورٹس رائٹزز نے مطلوبہ پندرہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر169رنز بنائے سعد بن اویس نے شاندار60شاہدآفریدی نے برق رفتار27عرفان موسی زئی اوراشارد نے بالترتیب 20اور22رنزبنائے۔
ڈائریکٹریٹ کی جانب سے سلیم رضا نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اورڈی جی اسفندیارخٹک اورزعفران نے دودووکٹیں حاصل کی جواب میں پہاڑجیسے ہد ف کے حصول کے لے ڈائریکٹریٹ نے ڈی جی اسفندیارخٹک،اورمحمدیوسف آفریدی کو میدان میں اتراتاہم محمدیوسف امیدوں پرپورانہ اترسکے اوروہ شاہدافریدی کی بال پر عمران یوسفزئی کے ہاتھ کیچ آوٹ ہوگئے محمدیوسف کے بعدسلیم رضاء نے اسفندیارخٹک کے ساتھ ملک کرمحتاط وجارحانہ اندازااپنانے ہوئے بہترین پرفارمنس اورایک موقع پرمیچ پرگرفت بھی مضطوط کرلی تھی
تاہم اسفندیارختک کے 45رنز بناکر اوٹ ہونے کے بعدڈائریکٹریٹ کاکوئی اور بلے بازسلیم رضا کے ساتھ نہ دے سکاسلیم رضانے تن تنہاگرواونڈ کے چارجانب شاندارسٹروک کھیلے اوروہ میچ کی آخری بال پرقادرخان کے ہاتھ بولڈآوٹ ہوئے ان کے سکور 73رنزرہا جس میں پانچ چھکے اورآٹھ عمدہ چوکے شامل تھے
ڈائریکٹریٹ کی ٹیم مقررہ پندرہ اوورز میں 134رنز بناسکی سپورٹس رائٹرزکی طرف سے شاہدآفریدی نے 3،سعد،قادراورنوازسے ایک یک وکٹ اپنے نام کی،اسی طرح ازادی رسہ کشی مقابلے میں بھی میدان سپورٹس رائٹرز کے نام رہابعدازاں ڈی جی سپورٹس اسفیدیارخٹک نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے سعدبن اویس اورسلیم رضاکومشترکہ طورپرمین آف دی میچ قراردیاگیا