خیبرپختونخوا سکولز کرکٹ چیمپئن شپ، نیو ایج سکول خیبر اور دی ایجوکیٹرز نوشہرہ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

 

خیبر پختونخوا سکولز کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوایج خیبر اور دی ایجوکیٹرز سکول نوشہرہ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا’ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک پاکستان کرکٹ بورڈ خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو بابر خان اے آئی پی ایس کے سربراہ امجد عزیزملک’ ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل کیئر ٹیکر محمد یاسر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’

حیات آباد میں زیر تعمیر انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے میچ میں نیو ایج ہائی سکول خیبر نے نیو کوہسار سکول سدہ کو19 رنز سے ہرا دیا۔ نیو ایج سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ جنید خان 23، ناہید علی 22، عدنان 16 اور محمد سلیمان 13 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ کوہسار سکول کی جانب سے ظہور احمد اور احمد علی نے 2، 2، جبکہ کاشف سلیم، عبداللہ اور عبدالقادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں نیو کوہسار سکول کی ٹیم 126 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔ محمد عرفات نے 53 اور روحید ملک نے 16 رنز بنائے۔ نیو ایج سکول کی جانب سے شمس رحیم اور محمد سلیمان نے 3، 3 اور ناہید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ کے فرائض جمشید اقبال اور ارشد اقبال جبکہ سکورر کے فرائض نور محمد نے انجام دیئے۔

دوسرے سیمی فائنل میں دی ایجوکیٹرز سکول نوشہرہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 171 رنز سکور کئے جس میں ایاز 59′ طلحہ 29 جبکہ عثمان 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے’ جی ایچ ایس ایس لال قلعہ لوئر دیر کی ٹیم کی جانب سے اسد اللہ نے 3′ انس خان نے 2 جبکہ محمد ذیشان’ محمد ابراہیم خان اور معاذ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جواب میں جی ایچ ایس ایس لال قلعہ لوئر دیر کی ٹیم 19.4 اوورز میں 89 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی’ محمد ثاقب اللہ 26 اور ثاقب جان 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے’ دی ایجوکیٹرز سکول نوشہرہ کی جانب سے معاذ خان نے 6′ طلحہ نے 2 جبکہ اسفندیار نے 1 وکٹ حاصل کی’

سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل 8 نومبر کو حیات آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا چیمئپن شپ میں صوبہ بھرکے 33 اضلاع سے 300 ٹیموں کے شرکت کی جنہیں 74 پولز میں تقسیم کیا گیا تھا ہر پول میں 4′ 4 ٹیمیں شامل تھیں’

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن اور وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر 193 ملین کی لاگت سے آئی سی سی سے منظور شدہ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم دسمبر کے آخر یا جنوری کے اوائل میںتکمیل تک پہنچ جائے گا اور اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانچ منزلہ پویلین کا پہلا اور دوسرے چھت کی گلاس وال اور سیلنگ کا کام شروع کیا جا چکاہے جبکہ انٹرنیشنل معیار کے 9وکٹوں کی تکمیل مکمل کی جا چکی ہے جبکہ اگلے مہینے سات پریکٹس وکٹیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ آرام دہ 6 ہزارفیکسڈ نشستیں سپین سے خصوصی طور پر منگوائی جاچکی ہیں جبکہ 2500وی آئی پی انکلوژرکی سیٹس اگلے مہینے پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے خیبرپختو خوا کی ہدایت کی روشنی میں سٹیڈیم پر تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ سٹیڈیم کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ یہ سٹیڈیم کھلاڑیوں کے لئے مکمل طور پر دستیاب ہوسکے۔

 

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.