خیبر پختونخوا انڈر 21گیمز کے ہاکی ٹورنامنٹ میں بونیر ٹیم جاندار کھیل پیش کرنے کے باوجود فائنل تک نہ پہنچ سکی،سیمی فائنل میچ میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے رواں میچ میں کھلاڑیوں کو نکال کر بونیر ٹیم کو کمزورکردیا،جسکے باعث پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم فائنل تک پہنچادیاگیا،
بنوں اور پشاور کے مابین کھیلاجانیوالافائنل میچ کو دونوں ٹیموں کے مابین برابر قراردیا،تاہم سپورٹس دائریکٹریٹ کے حکام نے سکالر شپ کی وجہ سے فائنل اور فیصلہ کن میچ دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیااور پشاور ڈسٹرکٹ کی ہاکی ٹیم مقررہ وقت دو تھا لیکن تین بجے تک پشاور کی ٹیم گرائونڈ نہ پہنچ سکی،
اس موقع پر پشاورڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ ،ہاکی کے سابق کھلاڑی وچیف کوچ شفقت اللہ ،حال ہی میں تعینات ڈی ایس اوبونیر شکیل خان بھی موجودتھے ۔
محکمہ کھیل کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کو فروع دینے کیلئے اور نچلے سطح پر ٹیلنٹ کا تلاش کرنے کے لئے صوبے بھرسے مختلف گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہاکی کا کھیل بھی شامل تھا ،ہاکی ایسوسی ایشن نے ضلع بونیر اور پشاور کے درمیان اہم میچ سیمی فائنل میں جانبدرانہ اپناتے ہوئے ضلع بونیر کے تین بہترین کھلاڑیوں کو جاری میچ کے دوران گراونڈ سے باہر کردیا جس کی وجہ سے پشاور کی ٹیم کو فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی پید ا کردی گئی،
واضح رہے کہ ہاکی ایسوسی ایشن نے اس سے پہلے محکمہ کھیل کی جانب سے منعقد ہاکی لیگ میں پشاور کی جیت کیلئے جانبدرانہ فیصلوں پر کئی ٹیموں کی جانب احتجا ج کیا گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی آب صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں نئی ٹینلٹ کو آگے لانے انڈر 21 گیمز کا انعقاد کیا جس میں صوبے بھر سے مختلف گیمز میں بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔