میچ کے دوران باکسر نے مخالف کھلاڑی کو دانتوں سے کاٹ لیا

امریکا میں ایک باکسنگ میچ کے دوران ارجنٹائن کے باکسر نکولس پابلو نے اپنے مخالف کھلاڑی جوسو ورگس کے کندھے پر دانتوں سے کاٹ لیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر لاس ویگاس میں ہفتے کی رات ایک میچ کے پانچویں راؤنڈ کے دوران پیش آیا جہاں نکولس پابلو نے مخالف کھلاڑی کے کندھے پر دانتوں سے کاٹا۔

تاہم شائقین اس وقت حیران ہوئے جب میچ ریفری نے نکولس پابلو کو اس حرکت پر ڈِس کوالیفائی نہیں کیا اور صرف کھلاڑی کے اسکور میں سے ایک پوائنٹ کی کٹوتی کی گئی۔

حالانکہ باکسنگ رنگ میں مخالف کھلاڑی پر اس طرح سے حملہ کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے اور اس سے قبل کئی کھلاڑیوں کو اس طرح کی کارروائیوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صارفین نے میچ ریفری کی جانب سے نکولس کو ڈس کوالیفائی نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.