ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

 

امریکا میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے، کوالیفائینگ مرحلے میں اتھلیٹ گروپ بی میں چوتھے نمبر ہر رہے۔

اوریگن میں جاری اتھلیٹکس کے اس عالمی میلے میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی، پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر پھینکی جبکہ تیسری تھرو 81 میٹر کی تھی۔

ارشد ندیم نے فائنل میں رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 24 جولائی کو بھی بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ کہنی کی ابجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا 88.39 میٹر تھرو کرکے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 24 جولائی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں 6 ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی تھی۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.