برمنگنم: برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی خاتون باکسر مہرین بلوچ سمیت تین ایتھلیٹس گیمز سے باہر ہوگئے۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ، ایتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار کا سفر مکمل ہوگیا۔
الیگزینڈر اسٹیڈیم میں اتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار سومیٹر ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کی تاہم وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں۔
سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے چوتھی ہوزیش حاصل کی جب کہ ویمن سو میٹر ریس ہیٹ میں پاکستان کی انیلہ گلزار آخری نمبر پر رہیں۔
شجر عباس نے 10.38 سکینڈ میں ریس مکمل کی اور انیلہ نے سو میٹر کا فاصلہ 14.1 سکینڈ میں طے کی۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ بھی اپنی فائٹ ہار گئیں، مہرین بلوچ کا سامنا سری لنکن باکسر سے تھا تاہم وہ انٹرنیشنل مقابلے میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں اور پانچ صفر سے شکست سے دوچار ہوئیں۔
اب ارشد ندیم جیولین تھرو میں 7 اگست کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔