پاکستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میں 16 رنز سے شکست دیدی، میزبان ٹیم 315 رنز ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بناسکی۔
روٹر ڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز نے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا ڈالے، میزبان ٹیم میچ تو نہ جیت سکی تاہم اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران ضرور کردیا۔
نیدرز لینڈ نے 62 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی تاہم اس کے بعد وکرما جیت اور ٹام کوپر کے درمیان 97 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، دونوں 65، 65 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وکٹ کیپر بیٹسمین اسکاٹ ایڈورڈز نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ کے لیے فخر زمان کے ساتھ امام الحق میدان میں اترے۔
10 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی صورت میں پاکستان کا پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔
فخر زمان اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم نے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ 74 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان میدان میں اترے۔
196 رنز پر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے وہ اپنی 7ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کئ چوتھی وکٹ 212رنز پر گری ، محمد رضوان 14 رنز بناسکے، 243 رنز پر خوشدل شاہ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،انہوں نے 21 رنز بنائے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 266 رنز پر گری، محمد نواز صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ جس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے تیز رتفتاری سے اننگز کو آگے بڑھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔
شاداب خان 28 گیندوں پر 48 جب کہ سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
سلمان آغا اور نسیم شاہ کا ڈیبیو
پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ نے اپنے ون ڈے کئیریز کا آغاز کیا