ایشیا کپ میں بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں آج شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔

ایشیا کپ کے گروپ بی کا یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

بنگلادیش ایشیا کپ2022 کا پہلا جبکہ افغانستان دوسرا ا میچ کھیلے گا، اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.