ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں کیلئے 70کروڑ کا نیا منصوبہ تیار

 

7سال سے تکمیل کے منتظر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر اب مزید 70کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں کیلئے 70کروڑ روپے کا علیحدہ سے منصوبے تیار کرلیا ہے منصوبے میں حیات آباد سپورٹس کمپلکس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے تیار کردہ نئے منصوبے کے تحت 70کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم اور حیات آباد سپورٹس کمپلکس میں مصنوعی روشنیاں لگائی جائینگی منصوبے کی ابتدائی منظوری محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے حاصل کرلی ہے اور اب اسے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیاجائیگا

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر دسمبر 2017میں شروع کی گئی تھی اور اس نے تین سال میں مکمل ہونا تھا تاہم 7سال بعد بھی منصوبے اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے

منصوبے کے سول ورکس کیلئے ایک ارب 94کروڑ 61لاکھ روپے کا منصوبہ جاری ہے جس میں ایک ارب 46کروڑ 87لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور تاحال سول ورک مکمل نہیں ہے

بتداء میں منظور شدہ منصوبے میں مصنوعی روشنی کا خرچ بھی شامل کیا گیا تھا تاہم اب مصنوعی روشنی کیلئے علیحدہ سے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعد منصوبے کی کل تخمینہ لاگت 2ارب 60کروڑ روپے سے تجاوز کرجائیگی۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.