پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیراہتمام انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ یوتھ خلیل گرائونڈ لکڑائی کانیزہ میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ کے پشاور بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، افتتاحی میچ میں دائودزئی کلب خڑاکی نے اسحاق کلب اچینی کو شکست دیدی ،

چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار گرائونڈ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا مراد علی مہمند نے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین خان ، صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی ، ملک جہانگیر ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاو ن اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ کا پروقار تقریب میں آغاز ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کی بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، افتتاحی میچ میں دائودزئی کلب خڑاکی نے اسحاق کلب اچینی کو 25-22,25-21,23-25,22-25 اور 25-21 سے شکست دی ، دوسرے میچ میں شاہ رخ کلب لکڑائی نے خان کلب سانگو کو 27-17,25-23,22-25,25-19 سے ہرایا ،

تیسرے میچ میں رضا کلب نے حامد کلب کو 25-19,25-22,21-25 اور 25-20 سے شکست دی ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ، صوبے کے تمام یونین کونسلز میں کھیلوں کی سہولیات اور گرائونڈز بنائے جارہے ہیں جس کیلئے اربوں روپے صوبائی حکومت نے مختص کئے ہیں اور جون 2023 تک صوبے میں کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات مکمل ہوجائیںگی۔

You might also like
کمنٹ کریں

Your email address will not be published.